پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ٹریڈنگ منفی زون میں اختتام پذیر ہوئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باوجود مندی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
100 انڈیکس 418 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ پہلی بار 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 95 کروڑ مالی شیئرز کے سودے 44 ارب روپے میں طے پائے۔ اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں شامل تھیں۔
حبکو، ماری، پول، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، او جی ڈی سی، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک، میزان بینک اور مسلم کمرشل بینک کے شیئرز انڈیکس پر مثبت اثر ڈالنے والے رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 472 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔














