سال 2025 میں سونے کی قیمت میں 1,84,362 روپے کا اضافہ ہوا، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 کے دوران سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جہاں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,84,362 روپے بڑھ کر 4,56,962 روپے تک پہنچ گئی۔
2024 کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 2,72,600 روپے تھی، جو 2025 میں بڑھ کر 4,56,962 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 2,614 ڈالر سے بڑھ کر 4,346 ڈالر تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجوہات جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور بین الاقوامی اقتصادی غیر یقینی صورتحال رہی ہیں۔














