عازمین حج 2026 کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا

عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہوگا۔ تربیتی شیڈول موبائل ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عازمین حج 2026 کی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری سے شروع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہوگا۔ ترجمان مذہبی امور نے بتایا ہے کہ تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ‘پاک حج2026’ اور ایس ایم ایس کے ذریعے دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق شیڈول کی معلومات وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ 2 جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں تربیتی پروگرامز منعقد ہوں گے۔

اسی طرح 4 جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیرپور سندھ میں تربیت دی جائے گی جبکہ 5 جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین، نوشہرو فیروز میں تربیتی کیمپ لگیں گے۔

6 جنوری کو فتح جنگ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) کے گرد و نواح کے عازمین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ 7 جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ، ہری پور، جبکہ 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ، مانسہرہ میں تربیتی پروگرام ہوں گے۔ یہ ایک روزہ حج تربیتی پروگرامز ملک بھر میں مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے۔

عازمینِ حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ہمراہ رکھیں اور اپنے شیڈول کے مطابق تربیتی پروگرام میں شرکت کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں