سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی منظوری دی، شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دے دی۔
منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دیگر ملکوں کے ساتھ بھی باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
اجلاس کے دوران سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ سعودی شہریوں کا معیار زندگی بہتر کیا جا سکے۔













