بحرالکاہل کا جزیرہ ملک کریباتی دنیا میں سب سے پہلے سال 2026 میں داخل ہوگا، جبکہ دنیا کے کئی خطوں میں 31 دسمبر 2025 جاری ہوگا۔
کریباتی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک کریباتی دنیا میں سب سے پہلے سال 2026 میں داخل ہوگا۔ کریباتی کے لائن آئی لینڈز، خصوصاً کریسمس آئی لینڈ (کریتیماٹی)، دنیا کے سب سے آگے چلنے والے ٹائم زون UTC+14 میں ہیں۔ اسی وجہ سے کریباتی میں یکم جنوری 2026 کا آغاز دنیا کے تمام ممالک سے پہلے ہوگا، جبکہ اس وقت دنیا کے کئی خطوں میں ابھی 31 دسمبر 2025 جاری ہوگا۔
ماہرین کے مطابق کریباتی کے بعد ساموا، ٹونگا اور نیوزی لینڈ نئے سال میں داخل ہوں گے، جبکہ دنیا میں سب سے آخر میں نیا سال امریکی ریاست ہوائی اور دیگر امریکی جزائر میں منایا جائے گا۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی نئے سال کے ابتدائی لمحات، آتش بازی اور تقریبات کے باعث دنیا بھر کی نظریں کریباتی پر مرکوز رہیں گی۔














