افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، راشد خان کپتان ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں راشد خان کپتان ہوں گے۔

افغانستان کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، جو 19 سے 22 جنوری تک منعقد ہوں گے۔

افغان اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بالر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زادران، محمد اسحاق، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، شاہد اللہ کمال، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں۔

اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور ضیاء الرحمان شریفی کو ریزروز میں شامل کیا گیا ہے۔ افغانستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز آٹھ فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں