لاہور میں لبرٹی چوک پر سرکاری آتشبازی کی تقریب کا اعلان

لاہور کے لبرٹی چوک پر سرکاری آتشبازی ہوگی، نجی درخواستوں پر این او سی کی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں لبرٹی چوک پر سرکاری آتشبازی کی تقریب کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے لبرٹی چوک پر سرکاری سطح پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ واحد سرکاری تقریب ہوگی جبکہ نجی درخواستوں پر این او سی کی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر دفتر نے نجی سطح پر آتشبازی کے لیے این او سی کو پولیس رپورٹ سے مشروط کر دیا ہے اور نئے سال کے کسی پرائیویٹ پروگرام کا این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے لیے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں