پی سی بی کا ملتان سلطانز مینجمنٹ کے لیے عبدالرزاق، مشتاق احمد اور توفیق عمر پر غور

پی سی بی نے ملتان سلطانز مینجمنٹ کے لیے عبدالرزاق، مشتاق احمد اور توفیق عمر کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی سی بی کا ملتان سلطانز مینجمنٹ کے لیے عبدالرزاق، مشتاق احمد اور توفیق عمر پر غور

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی سی بی نے ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کے لیے سابق کرکٹرز عبدالرزاق، مشتاق احمد اور توفیق عمر کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد مینجمنٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

انتظامی امور کے لیے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام بھی زیر غور آیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد ملتان سلطانز کی مینجمنٹ فائنل ہوگی۔ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ملتان سلطانز کے ساتھ بطور اسپن کنسلٹنٹ بھی کام کر چکے ہیں۔

پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے تمام معاملات پی سی بی دیکھے گا۔ پی ایس ایل 11 کے بعد پی سی بی ملتان سلطانز کے نئے مالک کو فائنل کرے گا۔ علی ترین نے پی ایس ایل رینیول لیٹر نہ ملنے پر ملتان سلطانز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں