گندم کی کاشت میں بہتری، وافر ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ

قومی گندم نگران کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی کاشت میں بہتری اور وافر ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گندم کی کاشت میں بہتری، وافر ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت قومی گندم نگران کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں ربیع 2025-26 کی گندم کی کاشت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام صوبوں کو عبوری قومی گندم پالیسی پر عملدرآمد کے یونٹس قائم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پنجاب میں 90 فیصد گندم کی ابتدائی کاشت مکمل ہو چکی ہے اور بہتر پیداوار کی توقع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تصدیق شدہ بیج اور یوریا کھاد کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سندھ میں گندم کی کاشت مقررہ اہداف سے تجاوز کر گئی ہے۔

بلوچستان میں بارشوں کی کمی کے باوجود متوقع بارشوں سے کاشت کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں بھی بیشتر علاقوں میں گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے۔ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے اور وافر ذخائر موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں