2025: پاکستانی شوبز کی 10 مشہور شخصیات کا انتقال

سال 2025 میں پاکستانی شوبز سے وابستہ کئی مشہور شخصیات کا انتقال ہوا، جن میں اداکارہ حمیرا اصغر، ثنا یوسف اور شیف ذاکر قریشی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2025: پاکستانی شوبز کی 10 مشہور شخصیات کا انتقال

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 میں پاکستانی شوبز کی کئی معروف شخصیات انتقال کر گئیں، جس نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔

اداکارہ حمیرا اصغر، ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور پیاری مریم کی اموات نے میڈیا میں جگہ بنائی۔ ثنا یوسف کو مئی میں اسلام آباد میں قتل کیا گیا، جبکہ پیاری مریم دسمبر میں زچگی کے دوران پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

شیف ذاکر قریشی اپریل میں 58 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی مشہور ککنگ شوز نے انہیں مقبولیت دلائی۔

اداکارہ عائشہ خان جون میں 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کی لاش گلشنِ اقبال، کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی۔

سینئر اداکار جاوید کوڈو اور انور علی بھی اس سال ہم سے بچھڑ گئے، جبکہ عزیر عباسی ، عمر شاہ اور بینا مسرور کی اموات نے بھی دلوں کو غمگین کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں