لاہور میں ڈرائیونگ ایپ کے ذریعے ڈیزل چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان سے نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے ڈرائیونگ ایپ کے ذریعے ڈیزل چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او رضوان اصغر چیمہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان ڈرائیونگ ایپ کے ذریعے لوڈر رکشے بک کروا کر پٹرول پمپس سے ڈرموں میں ڈیزل بھروا کر فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عقیل، محمد طیب، ذاکر حسین، محمد بلال اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان دو پٹرول پمپ مالکان کو چکمہ دے کر لاکھوں روپے کا ڈیزل لوٹ چکے ہیں۔ پولیس نے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔















