وزیر داخلہ کا پولیس اہلکاروں کے لیے پلاٹس اور اسکالرشپس کا اعلان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کے لیے پلاٹس اور بیرون ملک اسکالرشپس کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر داخلہ کا پولیس اہلکاروں کے لیے پلاٹس اور اسکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے دورے کے دوران کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کو آسان اقساط پر پلاٹس دیے جائیں گے۔ مزید برآں، ہر سال 10 انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو بیرون ملک کورسز کے لیے اسکالرشپ دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 کانسٹیبلز کے بچے جو پاکستان کی بہترین جامعات میں داخلہ لیں گے، ان کے تعلیمی اخراجات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔ علاوہ ازیں، ہر سال 5 ایس پی یا ایس ایس پی رینک کے افسران کو مصنوعی ذہانت میں ڈگری کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے وسائل میں اضافے کے لیے جامع پلان طلب کیا اور ادارے کو سرپلس میں لانے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے فعال بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں