انڈونیشیا نے شہریت کے لیے نیا پروگرام متعارف کرادیا

انڈونیشیا نے گلوبل سٹیزن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا، جو سابق انڈونیشیائی شہریوں اور ان کے متعلقین کو رہائش اور کام کی اجازت فراہم کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈونیشیا نے شہریت کے لیے نیا پروگرام متعارف کرادیا

جکارتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈونیشیا نے شہریت کے خواہشمند افراد کے لیے ‘گلوبل سٹیزن شپ آف انڈونیشیا’ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہو چکی ہے، جس میں سابق انڈونیشیائی شہریوں اور ان کے متعلقین کو غیر معینہ مدت تک رہائش اور کام کی اجازت ہوگی۔

انڈونیشیا میں دوہری شہریت کی اجازت نہ ہونے کے باعث حکومت نے خصوصی رہائشی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک مقیم انڈونیشیائی نسل کے افراد کو وطن سے جوڑنا ہے۔

پروگرام کا باضابطہ آغاز 26 جنوری 2026 کو ہوگا اور اب تک پانچ افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایڈی ایکو پترانتو کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

اہل افراد میں سابق انڈونیشیائی شہری، ان کی اولاد، غیر ملکی شریک حیات اور وہ بچے شامل ہیں جو انڈونیشیائی اور غیر ملکی والدین سے پیدا ہوئے ہوں۔ علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث افراد کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں