2025 میں انٹرنیٹ پر پانچ دلچسپ رجحانات نے دھوم مچائی، جن میں لیبوبو گڑیا اور کنافہ چاکلیٹ شامل ہیں۔
دیگر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 میں انٹرنیٹ پر پانچ دلچسپ رجحانات نے دھوم مچائی۔ سال کے دوران منفرد تجربات اور رجحانات دیکھنے کو ملے، جیسے وائرل گڑیا لیبوبو اور دبئی کی کنافہ چاکلیٹ۔
لیبوبو ڈول، شرارتی مسکراہٹ اور نوکیلے دانتوں والی چھوٹی گڑیا، فیشن کی دنیا میں مقبول ہوئی۔ عالمی شخصیات نے اسے اپنے بیگوں کے ساتھ بطور سجاوٹ استعمال کیا، جس نے روایتی خوبصورتی کے بجائے انوکھی چیزوں کی پسندیدگی کو بڑھایا۔
دبئی کی کنافہ چاکلیٹ نے کھانے پینے کی اشیاء میں شہرت حاصل کی۔ پستہ کریم اور خستہ کنافہ سے بھری اس چاکلیٹ کی لذت نے صارفین کو دیوانہ بنا دیا، جبکہ ماچا چائے نے کافی کی جگہ لے لی، سبز چائے کی مخصوص قسم ماچا کو ذہنی سکون کے لیے بہترین سمجھا گیا۔
مصنوعی ذہانت کے جادوئی خاکے اور جاپانی اینیمیشن طرز کے فلٹرز نے تصاویر کو خوابناک آرٹ میں بدل دیا۔ فرشی شلوار اور روایتی لباس کی واپسی نے فیشن کی دنیا میں قدیم دور کی واپسی کا احساس دلایا، جسے نوجوان نسل نے تقریبات میں پسند کیا۔















