دنیا بھر میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا

آکلینڈ سمیت دنیا بھر میں آج سے نئے سال کی تقریبات کا آغاز ہوگا، آتشبازی، موسیقی اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دنیا بھر میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا

آکلینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا بھر میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا۔ عوام سڑکوں، گلیوں، تفریحی مقامات اور مشہور لینڈ مارکس پر جمع ہو کر نئے سال کا بھرپور استقبال کریں گے۔ کئی مقامات پر آتشبازی کے شاندار مظاہرے ہوں گے جبکہ موسیقی اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

سب سے پہلے سال نو کا جشن نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منایا جائے گا، جہاں اسکائی ٹاور میں روشنیاں جگمگائیں گی۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر رنگا رنگ تقریب ہوگی۔

لندن میں بگ بین کے قریب آتش بازی کا سامان پہنچا دیا گیا ہے اور لندن آئی پر شاندار آتش بازی ہوگی۔ نیویارک میں روشنیوں سے منور شیشے کی گیند کو دیکھنے ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔ دبئی کے برج خلیفہ پر نئے سال کی آمد پر رنگ و نور کی برسات ہوگی۔ قطر، ہانگ کانگ اور تائیوان سمیت مختلف ممالک میں بھی نئے سال کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ سال نو کی آخری تقریب امریکی شہر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر ہوگی، جہاں روشنیوں سے منور دیو قامت گیند اونچائی سے گرائی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں