کم کارڈیشین کیلیفورنیا بار امتحان میں ناکامی پر جذباتی ہوگئیں

کم کارڈیشین کیلیفورنیا بار کے امتحان میں ناکامی پر جذباتی ہوئیں، لیکن انہوں نے دوبارہ کوشش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کم کارڈیشین کی بار امتحان میں ناکامی پر جذباتی لمحہ

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ریئلٹی شو کی معروف شخصیت کم کارڈیشین کیلیفورنیا بار کے امتحان میں ناکامی پر رو پڑیں۔

ریئلٹی شو ‘دی کارڈیشینز’ کے سیزن 7 کے فائنل میں کم کارڈیشین نے جذباتی ہوکر اس وقت رونا شروع کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ بار امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

کم کارڈیشین کے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر نتائج کا انتظار کرنے کے دوران ان کی آواز بھرا گئی اور آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے مضامین کے جوابات کمزور محسوس ہوئے تھے۔

ان کی والدہ کرس جینر نے ان کی محنت کو سراہتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ بہن خلوئے کارڈیشین نے کہا کہ شوٹنگ اور دیگر مصروفیات تیاری پر اثر انداز ہوئیں۔

کم نے مایوسی کے باوجود بار امتحان دوبارہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ہمت نہیں ہاریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں