پاک افغان تجارتی معطلی سے افغانستان کی معیشت کو شدید نقصان

پاک افغان تجارتی معطلی سے افغان برآمدات میں 10 فیصد کمی واقع، جبکہ پاکستان پر اثر 0.6 فیصد رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک افغان تجارتی معطلی سے افغانستان کی معیشت کو شدید نقصان

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کی معطلی سے افغان برآمدات میں تقریباً 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پاکستان کی برآمدات پر اس کا اثر صرف 0.6 فیصد رہا ہے۔ اس صورتحال نے کابل کو واضح نقصان میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث تجارت معطل ہوئی، جس کی وجہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ تھا۔ 11 اکتوبر کو سرحدی جھڑپوں کے بعد مذاکرات کے باوجود کوئی حل نہیں نکلا، اور 7 نومبر کو پاکستان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد کابل نے تجارت معطل کر دی۔

افغانستان کی برآمدات کا 46 فیصد پاکستان کے لیے ہوتا ہے، جبکہ پاکستان کی عالمی برآمدات میں افغانستان کا حصہ صرف 3.46 فیصد ہے۔ افغانستان کی برآمدات کا بنیادی حصہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل ہے، جن کے لیے متبادل بازار تلاش کرنا مشکل ہوگا۔

موجودہ تجارتی معطلی سے پاکستان کے برآمد کنندگان بالخصوص تعمیراتی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ افغان درآمد کنندگان نے متبادل ممالک سے خریداری شروع کر دی ہے، جس سے طویل مدتی معاشی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں