امریکا نے بھارتی شہریوں کو غیر قانونی داخلے پر سخت سزاؤں کی وارننگ دی ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں غیر قانونی ہجرت کے خلاف سخت ہو گئی ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر سخت فوجداری سزاؤں کی وارننگ دی ہے۔
بھارت میں امریکی سفارت خانے نے منگل کے روز کہا کہ غیر قانونی ہجرت پر کریک ڈاؤن ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ وارننگ ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ ہے، جس کی وجوہات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف اور پاک بھارت کشیدگی کے بعد امریکا کا پاکستان سے رابطہ شامل ہیں۔
امریکا نے دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے ایسی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری سے سخت پالیسیاں نافذ کی ہیں، جن کے تحت بڑے پیمانے پر ڈی پورٹیشنز عمل میں لائی گئی ہیں۔
فروری میں 104 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، جبکہ امریکا نے ویزا پالیسی بھی سخت کر دی ہے، جس میں H-1B ویزا فیس میں اضافہ شامل ہے۔














