رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے احتجاج کی کال واپس لینے اور کمیٹی تشکیل دینے کی شرائط پیش کی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے دو شرائط پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس لے اور مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف کوئی تحریری یا زبانی ضمانت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ بانی تحریک انصاف مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں ہوں گے اور محمود اچکزئی کو بھی مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے جائیں گے۔














