ملکی معیشت میں 761 ارب روپے کی کمی، نظرثانی شدہ اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 761 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملکی معیشت میں 761 ارب روپے کی کمی، نظرثانی شدہ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ادارہ شماریات نے مالی سال 25-2024 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 761 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال معیشت کا حجم 113.93 کھرب روپے رہا جبکہ پہلے تخمینہ 114.69 کھرب روپے لگایا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی ڈالر میں ملکی معیشت کا مجموعی حجم 407.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ اکتوبر میں 407.2 ارب ڈالر کا تخمینہ تھا۔

دستاویزات کے مطابق مقامی کرنسی میں فی کس آمدن بڑھ کر 5 لاکھ 6 ہزار 736 روپے ہو گئی جبکہ امریکی ڈالر میں فی کس آمدن 1824 سے کم ہو کر 1814 ڈالر رہی۔

2023 کی مردم شماری کے بعد فی کس آمدن کے اعدادوشمار میں نظرثانی کی جائے گی اور آبادی کے نئے تخمینوں کے تحت گزشتہ 10 سال کا ڈیٹا دوبارہ مرتب ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں