میل گبسن اور روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق

میل گبسن اور روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کی ہے، ان کا ایک 8 سالہ بیٹا بھی ہے جس کی پرورش وہ مشترکہ طور پر کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میل گبسن اور روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی وڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ دونوں نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک سال قبل خاموشی سے الگ ہوگئے تھے۔

گبسن اور راس کا ایک 8 سالہ بیٹا بھی ہے جس کی پرورش وہ مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔ سابق جوڑے نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ یہ علیحدگی افسوسناک ہے، لیکن وہ اپنے بیٹے کے بہترین والدین بن کر رہیں گے۔

یاد رہے کہ میل گبسن کی پہلے شادی رابن ڈینس مور کے ساتھ ہوئی تھی جو 26 سال بعد 2006 میں ختم ہوگئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں