بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب گجرات میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے، جس میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی اور جیگوار طیارے حصہ لیں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب گجرات میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی ائیر فورس نے 20 جنوری سے 21 جنوری تک فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر دیں گی اور انڈین ائیر فورس کی مشقوں کے لیے مخصوص کر دی گئی ہیں۔
ان مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر لڑاکا طیارے حصہ لیں گے، جن میں تیز رفتار پروازیں اور ہوائی لڑائی کی تربیت شامل ہوگی۔
محدود فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد پر محیط ہوگا جس میں بحیرہ عرب اور سر کریک کے علاقے شامل ہیں۔














