ملک میں برفباری سے سیاحتی مقامات پر حسین مناظر

ملک کے مختلف حصوں میں برفباری سے سیاحتی مقامات خوبصورت ہوگئے ہیں جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں برفباری سے سیاحتی مقامات پر حسین مناظر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں جاری برفباری نے سیاحتی مقامات کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سوات کے مشہور سیاحتی مقام مالم جبہ میں ہر جانب برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔ سیاح برف میں لپٹے پہاڑوں اور دھند میں چھپی وادی کے نظاروں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ برفباری نے مالم جبہ کے حسن کو دوبالا کر دیا ہے۔

وادی نیلم میں بھی تیز اور ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور مرکزی شاہراہوں پر پھسلن بڑھ گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں چلاس اور بابو سر ٹاپ سمیت دیگر مقامات پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

جنوبی اور شمالی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری اور بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں