پنجاب میں اسپیشل اکنامک زون میں دو نئی فیکٹریوں کا افتتاح

پنجاب میں چیلنج اسپیشل اکنامک زون میں دو نئی فیکٹریوں کا افتتاح ہوا، جہاں 25 ہزار مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں اسپیشل اکنامک زون میں دو نئی فیکٹریوں کا افتتاح

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن اور یونائے گروپ کے چئیرمین ہوآنگ ویگو کے ساتھ چیلنج اسپیشل اکنامک زون میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی دو نئی فیکٹریوں کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود، چیلنج اپیرل گروپ کی ٹیم اور دیگر سرمایہ کار بھی موجود تھے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چیلنج اپیرل گروپ کے اسپیشل اکنامک زون میں دو مزید فیکٹریاں لگنے سے 25 ہزار مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ گروپ نے مشینری منگوانے کا آرڈر دے دیا ہے اور دونوں فیکٹریاں ایک سال کے اندر پیداوار شروع کریں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 10 نئی فیکٹریوں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے اور پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلی بھی شروع ہوچکی ہے۔

چائنیز قونصل جنرل ژاؤ شیرن نے حکومت اور چیلنج گروپ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی معاشی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین پر عزم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں