راشد نسیم نے 2025 میں 25 عالمی ریکارڈز قائم کر دیے

راشد نسیم نے 2025 میں 25 عالمی ریکارڈز قائم کر کے پاکستان کے نمبر ون ریکارڈ ہولڈر کا اعزاز برقرار رکھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راشد نسیم نے 2025 میں 25 عالمی ریکارڈز قائم کیے

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے معروف کھلاڑی راشد نسیم نے 2025 میں 25 عالمی ریکارڈز قائم کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق وہ مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان کے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار پائے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 43 عالمی ریکارڈز بنائے جن میں سے 25 راشد نسیم کے نام ہیں۔ مجموعی طور پر 43 میں سے 31 ریکارڈ راشد نسیم اور ان کے اہل خانہ نے حاصل کیے۔

راشد نسیم نے اسکپنگ، نن چکو، ماربل ٹائیل بریکنگ، اور باکسنگ پنوالنٹ بریکنگ میں عالمی ریکارڈز قائم کیے۔ ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے 4، اہلیہ صبا راشد اور والد نسیم الدین نے ایک ایک ریکارڈ بنایا۔

راشد نسیم نے اٹلی، رومانیہ اور اسپین کے ورلڈ ریکارڈز شوز میں بھی شرکت کی۔ دیگر پاکستانی ریکارڈ ہولڈرز میں عرفان محسود نے 6 اور محمد ارشد نے 2 ریکارڈز قائم کیے۔

2024 میں بھی راشد نسیم نے 28 سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنائے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں