چین میں موٹاپے کے شکار افراد کے لیے 28 دن کے خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز

چین نے موٹاپے کے شکار افراد کے لیے 28 دن کا خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں موٹاپے کے شکار افراد کے لیے 28 دن کا خصوصی تربیتی پروگرام

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں موٹاپے کے شکار افراد کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں جنہیں عوامی طور پر ‘فیٹ جیلیں’ کہا جا رہا ہے۔ ان مراکز میں 28 دن کی سخت جسمانی تربیت کے ذریعے وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ مراکز کمرشل اور سرکاری سرپرستی میں چل رہے ہیں جہاں شرکاء کو بند عمارتوں میں فوجی طرز کی تربیت دی جاتی ہے۔ آسٹریلوی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے حال ہی میں ان مراکز کی اندرونی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

شرکاء کو روزانہ 4 گھنٹے کی سخت ورزش اور خصوصی ڈائٹ پلان کے تحت تربیت دی جاتی ہے۔ کیمپ کی فیس میں رہائش، تربیت اور کھانے شامل ہیں، اور 24 گھنٹے دروازے بند رہتے ہیں تاکہ کوئی باہر نہ جاسکے۔

انفلوئنسر کے مطابق، انہوں نے کیمپ میں 2 ہفتوں میں 4 کلو وزن کم کیا ہے۔ یہ کیمپ ان افراد کے لیے مفید ہیں جو وزن کم کرنے میں مستقل مزاجی برقرار نہیں رکھ پاتے۔

واضح رہے کہ چین دنیا میں موٹاپے کے شکار افراد کی سب سے بڑی تعداد رکھتا ہے، جہاں 2020 کی رپورٹ کے مطابق 50.7 فیصد آبادی زائد الوزن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں