وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب سے علاقائی امور پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو نئے سال کی مبارکباد دی جس پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان ظاہر کیا جبکہ سعودی وزیر خارجہ نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔
سعودی عرب نے یمن کے امن و استحکام کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا اور قومی سلامتی کے خطرے کو ریڈ لائن قرار دیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان کے دورے کے بعد رحیم یار خان میں شکار کے لیے موجود ہیں۔













