ملک میں بارش لانے والا نظام داخل ہو چکا، پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ چمن میں بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشیں برسانے والا نظام ملک میں داخل ہو چکا ہے اور 2 جنوری تک مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے متعدد شہر اور ملک کے بالائی علاقے اس سے مستفید ہوں گے۔
لاہور میں بدھ اور جمعرات کو اچھی بارش کی توقع ہے جبکہ جنوری میں دو سے تین مزید سسٹمز کی آمد کا امکان ہے۔
چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ متاثرین نے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔















