پی ٹی آئی مذاکرات میں رکاوٹ، عمران خان سے ملاقات کی اپیل

سلمان اکرم راجا نے حکومت سے مذاکرات میں رکاوٹوں پر مایوسی کا اظہار کیا، عمران خان سے ملاقات کی اپیل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی مذاکرات میں رکاوٹ، عمران خان سے ملاقات کی اپیل

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں رکاوٹوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، تاہم دیگر سطحوں پر کام جاری ہے۔

سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اور ان کی بہنوں کا حق ہے کہ ان کی ملاقات کروائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے اور ہم ریاست کو جھنجھوڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات کا کوئی ماحول نظر نہیں آتا اور پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سخت شرائط نہیں بلکہ بنیادی اصول ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ جمہوریت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں