2025 میں واپڈا نے نیشنل گرڈ کو 33 ارب یونٹ سستی پن بجلی فراہم کی، جس کی قیمت 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واپڈا نے سال 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کی ہے جس کی قیمت 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی۔ آئندہ سال دیامر بھاشا اور داسو ڈیمز پر آر سی سی بچھانے کا کام متوقع ہے۔ واپڈا کے زیرتعمیر آٹھ منصوبوں کی تکمیل سے پانی ذخیرے کی صلاحیت میں 9.7 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔
تربیلا پن بجلی گھر نے 14 ارب 30 کروڑ یونٹ، تربیلا فور توسیعی منصوبے نے 5 ارب 60 کروڑ یونٹ جبکہ غازی بروتھا نے 6 ارب 50 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی۔ منگلا نے 3 ارب 60 کروڑ یونٹ، وارسک نے 77 کروڑ یونٹ اور چشمہ نے 79 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی۔
دیگر چھوٹے پن بجلی گھروں نے مجموعی طور پر 1 ارب 56 کروڑ یونٹ بجلی مہیا کی۔ اگست میں مہمند پراجیکٹ پر مین ڈیم کی بھرائی مکمل کی گئی۔ آٹھ زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل سے پانی ذخیرے کی صلاحیت میں اضافہ اور پن بجلی کی پیداوار تقریباً 20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔














