وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسے وقت میں جب امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، اس طرح کے حملے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈالنے والے تشدد کو مسترد کرتے ہیں۔
روسی حکومت نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا دعویٰ کیا ہے اور اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ روس نے حملے کا جواب دینے اور امن بات چیت پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرون داغے گئے جو تمام مار گرائے گئے۔ روسی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے امن کے لیے کام جاری رکھنے اور امن بات چیت پر نظرثانی کا عندیہ دیا۔














