اسلام آباد میں کانسرٹ کے دوران ڈرون سے گلوکارہ شےگل زخمی

اسلام آباد میں ایک کانسرٹ کے دوران ڈرون کیمرہ کے ٹکرانے سے گلوکارہ شے گل زخمی ہوگئیں۔ شے گل نے مداحوں کو طبی امداد لینے کے بعد اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں کانسرٹ کے دوران ڈرون سے گلوکارہ شےگل زخمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں گلوکارہ شے گل ایک کانسرٹ کے دوران ڈرون کیمرہ کے ٹکرانے سے زخمی ہو گئیں۔

کانسرٹ پاک ویو سٹی میں منعقد ہوا جہاں شے گل کی پرفارمنس جاری تھی کہ اچانک ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والا ڈرون ان سے ٹکرا گیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں ڈرون کو گلوکارہ سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شے گل نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ڈرون کی تیزی سے ان کا ہاتھ شدید زخمی ہوا، تاہم فوری طبی امداد کے بعد وہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کا خیریت دریافت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں