پنجاب حکومت کا نجی طلبہ کو بھی 10 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے 10 ہزار طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا، تعلیمی شعبے میں اصلاحات کی کوششیں جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا نجی طلبہ کو بھی 10 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے 2025 کو تعلیم کی بہتری کا سال قرار دیتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو بھی 10 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 20 لاکھ گھوسٹ انرولمنٹ ختم کی گئی، اور 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے ذریعے ٹیچر کی کمی پر قابو پایا گیا۔ مزید برآں، سلیبس اصلاحات اور امتحانی نظام کی بہتری پر کام کیا گیا اور بورڈز کو ای مارکنگ پر منتقل کیا گیا۔

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کی ہے، اور 10 ہزار اسکولوں میں ای سی ای رومز بنائے گئے ہیں جبکہ روزانہ 11 لاکھ طلبہ کو نیوٹریشن پروگرام سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ صوبے میں 268 اسکول اپ گریڈ کیے گئے اور اساتذہ کی ہراسمنٹ کے 37 کیسز پر فیصلے ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 450 کالجز میں میرٹ پر پرنسپلز کی تعیناتی اور 29 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کا تقرر مکمل کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں