تاجروں کا 16 جنوری کو ملک بھر کے چوک بند کرنے کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے 16 جنوری کو ملک بھر میں چوک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر اجمل بلوچ نے پوائنٹ آف سیل قانون کو مسترد کرتے ہوئے ایف بی آر پر کرپشن کے الزامات لگائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تاجروں کا 16 جنوری کو ملک بھر کے چوک بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 16 جنوری کو ملک بھر میں چوک بند کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پوائنٹ آف سیل قانون کو مسترد کرتی ہے اور اسے کالا قانون قرار دیتی ہے۔ انہوں نے ایف بی آر پر رشوت کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو پی او ایس سسٹم نہ لگانے پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

اجمل بلوچ کے مطابق ایف بی آر میں کرپشن کی وجہ سے معیشت متاثر ہو رہی ہے اور خرید و فروخت میں 70 فیصد کمی ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت سے چینی کی قیمت کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

صدر انجمن تاجران نے کہا کہ صنعتوں کی بندش سے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور سرمایہ کاری بیرون ملک منتقل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوک بند کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے بھی بلاک کی جائے گی۔

اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کو ختم کیا جائے اور تاجر برادری ڈبل ٹیکس دینے کو تیار ہے، مگر موجودہ نظام قبول نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں