الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی برقرار رکھتے ہوئے یاسمین راشد کی درخواست مسترد کر دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیتے ہوئے یاسمین راشد کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے یاسمین راشد کی درخواست پر فیصلہ سنایا، جس میں انہوں نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ جج نے درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن برقرار رکھا۔
یاد رہے کہ این اے 130 کے عام انتخابات میں نواز شریف نے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ یاسمین راشد نے آزاد امیدوار کے طور پر ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لیے تھے اور بعد میں انہوں نے یہ کامیابی چیلنج کی تھی۔














