پنجاب میں گھریلو طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی مہلت میں توسیع

پنجاب میں گھریلو طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی مہلت میں توسیع کی گئی ہے، ابتدائی ڈیڈلائن 5 جنوری 2026 تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں گھریلو طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی مہلت میں توسیع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائلڈلائف رینجرز پنجاب نے گھروں میں پالے گئے طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی مہلت میں توسیع کا عندیہ دیا ہے۔ ابتدائی طور پر 5 جنوری 2026 تک کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی، جس میں الیگزینڈرین، روز رنگڈ، سلیٹی سر اور گلابی سر والے طوطے شامل ہیں، جن کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ڈیکلیئر کی جاچکی ہے۔

نومبر 2025 میں وائلڈلائف رینجرز نے گھریلو طوطوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں طوطے ڈیکلیئر اور بعد میں تصدیق کے بعد رجسٹریشن کی جائے گی۔ رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ عمل وائلڈلائف رینجرز کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

برصغیر کی ثقافت میں طوطے کی اہمیت کے پیش نظر، پنجاب وائلڈلائف رینجرز نے گھریلو طوطوں کی باقاعدہ رجسٹریشن شروع کی ہے تاکہ ان کی جنگلی آبادی میں کمی کو روکا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں