اکشے کھنہ نے بتایا کہ ‘تارے زمین پر’ کا کردار اصل میں ان کے لیے تھا، مگر عامر خان نے خود ہی اداکاری کا فیصلہ کر لیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکار اکشے کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘تارے زمین پر’ کا مرکزی کردار اصل میں ان کے لیے لکھا گیا تھا، لیکن عامر خان نے اسے خود کر لیا۔
اکشے کھنہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے مصنف امول گپتے نے عامر خان سے درخواست کی تھی کہ وہ اکشے کو اسکرپٹ سننے کے لیے بلائیں۔ عامر خان نے کہانی سننے کے بعد خود ہی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس موقع پر اکشے کھنہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ عامر خان نے انہیں بعد میں پورا قصہ سنایا، جس پر انہوں نے خندہ پیشانی سے ردعمل دیا۔
یاد رہے کہ عامر خان نے نہ صرف فلم میں اداکاری کی بلکہ ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا، اور یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی، جس نے کئی قومی اعزازات جیتے۔
اکشے کھنہ جلد فلم ‘دھرندھر 2’ میں نظر آئیں گے جبکہ عامر خان اپنی پروڈکشن کی فلم ‘ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس’ میں مختصر کردار ادا کریں گے۔















