ٹرمپ کا آٹھ جنگیں رکوانے کا دعویٰ مبالغہ آرائی ثابت

ٹرمپ نے آٹھ جنگیں رکوانے کا دعویٰ کیا، مگر مبالغہ آرائی ثابت ہوا کیونکہ کئی تنازعات اب بھی جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا آٹھ جنگیں رکوانے کا دعویٰ مبالغہ آرائی ثابت

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے رواں سال آٹھ جنگیں ختم کروائی ہیں، مگر حقیقت میں ان میں سے کئی تنازعات مکمل طور پر حل نہیں ہوئے۔

ٹرمپ نے جو تنازعات ختم کروانے کا کریڈٹ لیا ہے، ان میں سے کچھ کو جنگ بھی نہیں مانا جا سکتا۔ مثلاً کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہوچکی ہیں۔

اسی طرح اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی میں بھی امریکی صدر کا کردار نظر آتا ہے، لیکن اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

دیگر تنازعات جیسے روانڈا اور کانگو، بھارت اور پاکستان کی مختصر جنگیں، اور آرمینیا و آذربائیجان کے معاہدے بھی مکمل حل کی جانب نہیں بڑھے۔

ماہرین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے حقائق پر مبنی نہیں اور اصل میں آٹھ جنگیں ختم نہیں ہوئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں