سعودی عرب کا یو اے ای سے یمن سے افواج واپس بلانے کا مطالبہ، 24 گھنٹے کی مہلت

سعودی عرب نے یو اے ای سے یمن سے اپنی افواج 24 گھنٹوں میں واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے، یہ اقدامات قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب کا یو اے ای سے 24 گھنٹوں میں یمن سے افواج واپس بلانے کا مطالبہ

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر یمن سے اپنی افواج واپس بلائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے حالیہ یو اے ای کے اقدامات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں امارات کی جانب سے علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت سعودی عرب کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ اقدامات نہ صرف سعودی عرب بلکہ یمن اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں