پنجاب 2026 بلدیاتی انتخابات کیلئے اضلاع و تحصیلوں کا نوٹیفکیشن

پنجاب میں 2026 کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، صوبے بھر کے اضلاع و تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب 2026 بلدیاتی انتخابات کیلئے اضلاع و تحصیلوں کا نوٹیفکیشن

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں 2026 کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، اور اس سلسلے میں صوبے بھر کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں 24 تحصیلیں جبکہ لاہور ڈویژن میں 22 تحصیلیں ہیں۔ ضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید کو بھی نئے نوٹیفکیشن میں شامل کیا گیا ہے۔

پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں میں انتخابات ہوں گے۔ لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کی 22 تحصیلیں شامل ہیں۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں 11 تحصیلیں جبکہ گجرات ڈویژن میں 12 تحصیلیں ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں 6 اضلاع شامل ہیں جن کی مجموعی 24 تحصیلیں ہیں۔

ملتان ڈویژن 14 تحصیلوں پر مشتمل ہے جبکہ ساہیوال ڈویژن کی 7 تحصیلیں ہیں۔ بہاولپور ڈویژن کی 15 تحصیلیں اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی 16 تحصیلیں ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن کی 17 تحصیلیں اور سرگودھا ڈویژن کی 18 تحصیلیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں