شفقت امانت علی اور ریشم کے نئے گانے کی ویڈیو پر تنازع

شفقت امانت علی اور ریشم کے نئے گانے میں بولڈ مناظر پر عوامی تنقید، گانے کو موسیقی کے اعتبار سے پسند کیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شفقت امانت علی اور ریشم کے نئے گانے کی ویڈیو پر تنازع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شفقت امانت علی اور ریشم کے نئے رومانوی گانے کی ویڈیو میں بولڈ مناظر پر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔ گانے کی ریلیز 31 دسمبر کو متوقع ہے، جس کا ٹیزر ریشم نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

شفقت امانت علی، جو پاکستان کے معروف کلاسیکل گلوکار ہیں، نے حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں بھی پرفارم کیا تھا۔ اب وہ ملکہ ترنم نور جہاں کی مشہور غزل ‘پہلی سی محبت’ کا کور ورژن ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں شفقت امانت علی اور ریشم نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جس پر گلوکار کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کردار کسی اداکار کو دینا چاہیے تھا جبکہ کچھ نے ویڈیو کو نامناسب قرار دیا۔

اس کے باوجود، گانے کو موسیقی کے اعتبار سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں