اسلام آباد کے قریب چلتی ٹرین پر پتھراؤ سے انچارج حامد محمود شدید زخمی ہوگئے، ریلوے حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مدینۃ الحجاج اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین پر پتھر لگنے سے ٹرین انچارج حامد محمود شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ ہزارہ ایکسپریس میں پیش آیا جب وہ حویلیاں سے راولپنڈی کی طرف گامزن تھی۔
ریلوے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مجرمانہ فعل سے باز رہیں، کیونکہ چلتی ٹرین پر پتھراؤ انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہے۔
حامد محمود بطور انچارج گارڈ کام کر رہے تھے۔ ریلوے حکام نے کہا کہ ریلوے املاک کو نقصان پہنچانا قانوناً جرم ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔
آوارہ عناصر کی جانب سے ٹرینوں پر پتھراؤ مسافروں اور عملے کی جان خطرے میں ڈال رہا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ وہ ایسے افراد کی نشاندہی کر کے تعاون کریں۔















