عماد وسیم کی طلاق کے بعد نائلہ راجا کا سخت ردعمل، انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عماد وسیم کی جانب سے ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کے اعلان کے بعد نائلہ راجا کا بیان سامنے آ گیا۔ نائلہ راجا، جو ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل ہیں، نے عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ پر سخت تنقید کی، جس پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جولائی 2025ء میں نائلہ راجا نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی جب انہیں عماد وسیم کے ساتھ دیکھا گیا، اس وقت ثانیہ اشفاق ان کے تیسرے بچے کی ماں بننے والی تھیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں۔
طلاق کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نائلہ راجا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں نے ان سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ نائلہ نے کہا کہ بدنامی جھوٹے دعوؤں پر ہوتی ہے اور ثبوت پیش کرنے کا اختیار سب کو ہے۔
ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے اختلافات کی اصل کہانی بیان کر دی۔ نائلہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں گھر توڑنے والی قرار دیا اور کہا کہ ان کا ردعمل مجرم ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔















