لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل

شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آٹھ گھنٹے سے معطل ہے اور پانچ پروازیں اسلام آباد منتقل کر دی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آٹھ گھنٹے سے معطل ہے جبکہ پانچ پروازیں اسلام آباد اتار لی گئی ہیں۔

لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ، اور کراچی کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ بینکاک، دوحہ، سعودی عرب، چین، اور امارات کی مزید دس پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں۔

دھند کی شدت کے باعث اندرون اور بیرون ملک کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دھند کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایم 2 بلکسر سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کے باعث بند ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں