حماس کو غیرمسلح نہ ہونے پر امریکی صدر کی وارننگ

امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کو غیرمسلح نہ ہونے پر بھاری قیمت چکانے کی وارننگ دی، ساتھ ہی غزہ کی تعمیر نو کی بات کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حماس کو غیرمسلح نہ ہونے پر امریکی صدر کی وارننگ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ غیرمسلح نہ ہوئی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی، تاہم وہ ایسا نہیں چاہتے۔ انہوں نے یہ بات اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو جلد شروع ہوگی جبکہ ابراہم معاہدے میں توسیع ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کسی مرحلے پر اس معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ایران کو بھی خبردار کیا کہ اگر اس نے ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کیا تو فوری کارروائی ہوگی، تاہم تہران کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران اپنا بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھتا ہے تو وہ اسرائیل کی جانب سے حملے کی مکمل حمایت کریں گے۔

امریکی صدر نے اسرائیل اور شام کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کی بھی بات کی، جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں سے سوفیصد اتفاق نہیں کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی اسرائیل کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اسرائیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں