سال 2025 پاکستان کے لیے کھیلوں میں کامیابیوں کا سال رہا جس میں کئی بین الاقوامی مقابلے جیتے گئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 پاکستان کے لیے کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کا سال رہا۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال میں سری لنکا کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔ والی بال ٹیم نے ایشین نیشنز کپ میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایشین انڈر سکسٹین والی بال ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔
پاکستان کی اسنوکر ٹیم نے 2019 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ جیتا، جس میں اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے ہانگ کانگ کو شکست دی۔
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے دو گولڈ میڈلز جیتے؛ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں۔ یاسر سلطان نے سلور میڈل جیتا۔














