ایف بی آر نے وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز کو ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف بی آر نے وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز کو ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر سختی سے نمٹنا ہے۔ ایف بی آر نے رضاکارانہ کمپلائنس کی حوصلہ افزائی کا بھی اعادہ کیا ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب، کوئٹہ میں کسٹمز انفورسمنٹ نے 22 کروڑ 63 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ہے۔ یہ آپریشن ایف سی نارتھ بلوچستان کے تعاون سے کیا گیا، جس میں 53 ہزار کلوگرام چھالیہ، چائنہ نمک کے 180 تھیلے اور دو مسافر بسیں شامل ہیں۔















