بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کا انتقال

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کے بیٹے طارق رحمان کو پارٹی کا قائم مقام چیئرمین بنایا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کا انتقال

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ان کے انتقال پر سوگ کا اعلان کیا۔

خالدہ ضیا کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں اور وہ جگر، دل اور ذیابیطس جیسی سنگین بیماریوں کا طویل عرصے سے مقابلہ کر رہی تھیں۔ ان کے بیٹے طارق رحمان، جو حال ہی میں بنگلہ دیش واپس آئے، کو پارٹی کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، ان کا پہلا دور 1991 سے 1996 تک اور دوسرا دور 2001 سے 2006 تک رہا۔ ان کی سیاسی زندگی ہنگامہ خیز رہی، حسینہ واجد کے دور میں ان کے خلاف کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے اور ایک مقدمہ میں انھیں قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چند ماہ قبل بنگلہ دیش کے دورے کے دوران خالدہ ضیا سے ملاقات کی تھی، لیکن ان کی صحت نے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دی۔

دیگر متعلقہ خبریں