حکومت مذاکرات کے لیے تیار، پی ٹی آئی کا انکار: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، مگر پی ٹی آئی بات چیت سے انکار کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت مذاکرات کے لیے تیار، پی ٹی آئی کا انکار: خواجہ آصف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، مگر تحریک انصاف بات چیت سے انکار کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف محمود خان اچکزئی اور چند دیگر سیاسی جماعتیں مذاکرات کی بات کر رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف مسلسل انکار کر رہی ہے۔

اس سے قبل خواجہ آصف نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خط پر کہا کہ ان کی پارٹی پاکستان کی وحدت پر حملہ کر رہی ہے اور سوشل میڈیا پر کارکنان نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں، جو آئینی عہدوں کی توہین اور بین الصوبائی عزت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں