ایران نے تین مقامی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دے

ایران نے تین مقامی سیٹلائٹس روسی سویوز راکٹ سے خلا میں بھیجے، جو شہری و تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے تین مقامی سیٹلائٹس خلا میں کامیابی سے بھیجے

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اپنے خلائی منصوبے کے تحت تین مقامی سیٹلائٹس خلا میں کامیابی سے بھیجے ہیں۔ یہ سیٹلائٹس روسی سویوز راکٹ کے ذریعے روس کے وستوچنی کاسموڈروم سے لانچ کیے گئے ہیں اور اب زمین سے 500 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کر رہے ہیں۔

ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ یہ مشن شہری اور تحقیقی مقاصد کے لیے مکمل کیا گیا ہے، جس میں سیٹلائٹس کو ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کی مینجمنٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹس ایران کے نجی شعبے اور تعلیمی اداروں نے ڈیزائن کیے ہیں۔

پایا، ظفر-2 اور کوثر 1.5 نامی ان سیٹلائٹس کا وزن تقریباً 150 کلوگرام ہے۔ پایا میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل ہیں اور اسے آبی وسائل کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ ظفر-2 یونیورسٹی کے محققین کا تیار کردہ ہے اور کوثر 1.5 ایک نجی کمپنی کا ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ ہے۔

ایران نے گزشتہ دو برسوں میں دس سیٹلائٹس خلا میں بھیجے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ سیٹلائٹس زرعی منصوبہ بندی، سیلاب و زلزلوں کے دوران امداد اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی جیسے مقاصد کے لیے استعمال ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں